حجاب کی حقیقت

حجاب کیا ہے؟

اسلام میں حجاب کے موضوع پر بڑی تفصیلی بحثیں ملتی ہیں اور اِس ضمن میں بہت سے نقطہَ نظر سامنے آئے ہیں، لیکن لفظ "حجاب" کا اصلی مطلب کیا ہے؟ اس کے لیے ہمیں لفظ 'حجاب' کے مشتقات پر غور کرنا ہوگا۔ عربی زبان میں 'حجاب' کا لفظ 'پردہ' اور 'لباس' کے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے۔ مروّج، جدید عربی میں اس لفظ کا مطلب مسلمان خواتین کا لباس ہے، لیکن 'حجاب' کا لفظ بڑے وسیع اور جامع معنی کا حامل ہے اور صرف خواتین کے لباس تک محدود نہیں۔ لفظ 'حجاب' کے حقیقی مفہوم کا جائزہ لینا اور اس کو سمجھنا ضروری ہے۔

حجاب کے متعدّد معانی ہیں۔ اِن کے مختلف پہلوؤں کی تشریح یوں کی جا سکتی ہے:

            ۱۔ "حجاب غفلت": وہ پردہ جو کسی حقیقت پر ڈال دیا گیا ہو۔
            ۲۔ حجاب بعنوانِ روحانی محافظ اور باطنی پردہ۔
            ۳۔ حجاب بعنوانِ عورتوں کا لباس۔

Bitte aktualisieren Sie Ihren Flash Player!