ارکانِ نماز

ارکانِ نماز:

  • نیّت
  • تکبیرۃ الاحرام
  • قیام
  • قرأت
  • رکوع
  • قیام متّصل برکوع
  • سجود
  • تسبیحاتِ اربعہ
  • تشہّد
  • سلام
  • ختم
  • نیّت

    نمازی رُو بہ قبلہ کھڑے ہو کر قیام کی حالت میں کہتا ہے:

    "نماز کی اِتنی رکعتیں فجر یا ظہر وغیرہ کی بجا لاتا ہوں"

    واجب قربۃً الی اللہ۔
    (قرب بہ خدا)

    نیّت

    تکبیرۃ الاحرام

    نمازی اپنی ہتھیلیوں کو قبلے کی طرف کر کے اپنے انگوٹھوں کو کانوں تک اٹھا کر کہتا ہے:

    "اللہ اکبر"
    اللہ سب سے بڑا ہے۔

    #03

    قرأت

    قیام کی حالت میں مندرجۂ ذیل اذکار کو پڑھتے ہیں:

    سورۂ فاتحہ

    بِسمِ الله الرَّحمنِ الرَّحیم
    اَلحَمدُ لِلّهِ رَبّ ِالعالَمین
    الرَّحمنِ الرَّحیم
    مالِکِ یَومِ الدّین
    اِیّاکَ نَعبُدُ و اِیّاکَ نَستَعین
    اِهدنَا الصّـِراطَ المُستَقیم
    صِراطَ الَّذینَ اَنعَمتَ عَلَیهِم،
    غَیرِالمَغضوبِ عَلیهِم وَ لاَ الضّالّین

    #05

    اللہ کے نام سے، جو رحمٰن اور رحیم ہے۔
    "تمام تعریفیں اللہ کے لیے، جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے،
    رحمٰن اور رحیم ہے،
    دین کے دن کا مالک ہے۔
    ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد چاہتے ہیں۔
    ہمیں سیدھے راستے کی ہدایت فرما،
    اُن لوگوں کا راستہ جن پر تُونے اپنی نعمتیں تمام کیں،
    اُن لوگوں کا راستہ جن پر تُونے اپنی نعمتیں تمام کیں، اُن کا راستہ نہیں جن پر تیرا غضب نازل ہوا، یا جو گم راہ ہیں۔"
          

    سورۀ اخلاص

    بِسمِ اللّهِ الرَّحمنِ الرَّحیم
    قُل هُوَاللهُ، اَحَداللهُ الصَّمَد
    لَم یَلِد ولَم یولَد
    وَ لَم یَکُن لَهُ کُفُواً اَحَد

    اللہ کے نام سے، جو رحمٰن اور رحیم ہے۔
    "کہہ دیجیے، اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز (محیط–دائم) ہے۔
    نہ اُس نے کسی کو جنا ہے، نہ اُسے کسی نے جنا ہے۔
    اور نہ ہی کوئی اُس کا شریک ہے۔"
          

    رکوع

    اِس کے بعد ہم جھک کر اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں پر ٹِکاتے ہیں
    اور ذکرِ رکوع پڑھتے ہیں:

    "سبحان ربی العظیم وبحمدہ"

    میرا عظیم پروردگار منزّہ اور پاک ہے، میں اُس کی حمد بیان کرتا ہوں۔

    #06

    قیام متّصل برکوع

    اِس کے بعد سیدھے کھڑے ہو کر قیام کر کے قیام متّصل برکوع کا ذکر پڑھتے ہیں:

    "اللہ اکبر"

    اللہ سب سے بڑا ہے۔

    #18

    سجود

    اِس کے بعد سجدے میں جاتے ہیں اور اپنی پیشانی،
    ہتھیلیوں، دونوں گھٹنوں
    اور دونوں پیروں کے انگوٹھوں کو زمین سے لگا کر
    سجود کا ذکر پڑھتے ہیں:

    "سبحان ربی الاعلی و بحمدہ"

    میرا بلند پروردگار پاک ہے، میں اُس کی حمد بیان کرتا ہوں۔

    اِس کے بعد سر کو زمین سے اٹھا کر دو زانو ہو کر بیٹھتے ہیں اور کہتے ہیں:

    "اللہ اکبر"
    اللہ سب سے بڑا ہے۔

     

    "سبحان ربی الاعلی و بحمدہ"

    میرا بلند پروردگار پاک ہے، میں اُس کی حمد بیان کرتا ہوں۔

    اِس کے بعد سر کو زمین سے اٹھا کر دو زانو ہو کر بیٹھتے ہیں اور کہتے ہیں:

    "اللہ اکبر"
    اللہ سب سے بڑا ہے۔

    تسبیحاتِ اربعہ

    قیام کی حالت میں کھڑے ہو کر تین دفعہ مندرجۂ ذیل اذکار کو مکمّل طور پر دہراتے ہیں:

    سُبحانَ اللّهِ
    وَ الحَمدُ لِلّهِ
    وَ لا اِلهَ اِلاَّ اللهُ
    وَ اللهُ اَکبَرُ

    اللہ پاک و منزّہ ہے،
    تمام تعریفیں اُسی کے لیے ہیں،
    کوئی معبود نہیں سواے اللہ کے،
    اور اللہ سب سے بڑا ہے۔

    تشہّد

    دو زانو ہو کر بیٹھتے ہیں اور پڑھتے ہیں:

    اَشهَدُ اَن لا اِلهَ اِلاَّ الله وَحدَهُ لاشَریکَ لَهُ
    وَ اَشهَدُ اَنَّ مُحَمَّدً عَبدُهُ و رَسولُهُ
    اَللّهُمَّ صَلّ ِعَلی مُحَمَّدٍ و آل مُحَمَّد

    میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں،
    وہ یکتا ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں
    اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔
    خداوند! حضرت محمد اور اُن کی آلِ پاک پر رحمت نازل فرما۔

    سلام

    دو زانو ہو کر بیٹھتے ہیں اور پڑھتے ہیں:

    اَلسَّلامُ عَلَیکَ اَیُّهَا النَّبیُّ وَ رَحـمَـﺔُ اللهِ وَ بَرَکاتُهُ
    اَلسَّلامُ عَلَینا وَ عَلی ٰ عِبادِ اللّه الصّالِحین
    اَلسَّلامُ عَلَیکُم وَ رَحـمـﺔُ اللهِ وَ بَرَکاتُهُ

    اے اللہ کے نبی، آپ پر سلام ہو
    اور خدا کی رحمتیں اور برکتیں آپ پر نازل ہوں۔
    ہم پر اور خدا کے صالح بندوں پر سلام ہو
    تم سب پر سلام اور خدا کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں۔

    ختم

    اِس کے بعد دوزانو بیٹھے ہوئے تکبیر کہتے ہیں:

    "اللہ اکبر" "اللہ اکبر" "اللہ اکبر" "اللہ اکبر"
    اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔


    _____________________________
    حوالہ جات:
    -Islamic Daily Prayer Manual, M.T.O. Shahmaghsoudi Publications®, pp. 7-13


    Bitte aktualisieren Sie Ihren Flash Player!